حکومت کرپشن کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ محمد شہباز شریف صوبہ کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں‘ صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں‘کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،سپیکر پنجاب اسمبلی کا تقریب سے خطاب
پیر 9 مئی 2016 17:00
لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور محمد شہباز شریف صوبہ کی بہتری کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں‘ صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں‘کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘ شعبہ صحافت سے منسلک افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدرمحمد قمرالزمان بھٹی اور سیکرٹری علی اکبر سے حلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا، حلف برداری کی پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ممبران، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے، سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آزاد اور خود مختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں تاہم صحافی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بغیر تحقیق کے کوئی خبر عوام تک نہیں جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ،سچے اور پر خلوص جذبے کے ساتھ صحافتی امور کی انجام دہی عبادت ہے ، سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ پریس گیلری کے بغیر ادھورا ہے،انہوں نے کہا کہ صحافی‘ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس گیلری کی نو منتخب قیادت صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام، قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،سپیکر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کی براہ راست کوریج کے ذریعے صوبہ کے عوام اپنے نمائندگان کی ایوان کے اندر کارکردگی سے با خبر رہتے ہیں جس سے عوامی نمائندگان کو بھی اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور وہ عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں ،پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر محمد قمرالزمان بھٹی او ر سیکرٹری علی اکبر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا کہ صحافی برادری اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ میڈیا کے نمائندے انتہائی ذمہ داری سے ملک و قوم کی بہتری ‘ جمہوریت کی بالا دستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے ، بعدازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پریس گیلری کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.