اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 0.9083 مقرر

پیر 9 مئی 2016 16:50

کراچی ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 0.9083 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.6810، پاؤنڈ اسٹرلنگ 151.8816، یورو 119.5666 اور جاپانی ین 0.9788 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 11 مئی 2016ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :