دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے

پیر 9 مئی 2016 16:36

دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : ہر سال متعدد افراد ویزٹ ویزے پر دبئی جاتے ہیں ۔لیکن ان میں سے بہت سے ایسے افراد ہوتے ہیں ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویزٹ پر جا کر کام ڈ ھو نڈ لیں گے اور پھر ویزٹ ویزے کو تبدیل کروا کر کسی کپمنی میں کام کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی قوانین کے مطابق کوئی بھی فرد ویزٹ ویزے پر آ کر اپنا ویزے کو ورکنگ ویزے میں تبدیل نہیں کروا سکتا ۔ اگر اس کو کسی کمپنی نے کام کی آفر کر دی ہے تو اس کو پہلے اپنے وطن جانا ہو گا ،اور وہاں سے مذکورہ کمپنی کی طر ف سے جاری کیے گئے ورکنگ ویزے پر دبارہ دبئی میں آ کر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔اسکے علاوہ اگر ایک ویزہ ایک مالک کے نام ہے تو اسکے دسخط شدہ ا جازت نامے کے بغیر وہ کسی دوسرے جگہ پے کا م نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :