پنجاب میں پولیس کی خالی اعلیٰ پوسٹوں پر تعیناتیوں کیلئے وفاقی حکومت کو خط ارسال

پیر 9 مئی 2016 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پنجاب میں پولیس کی خالی اعلیٰ پوسٹوں پر تعیناتیوں کیلئے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں منظور شدہ کوٹے کے برعکس ایڈیشنل آئی جی کے رینک کی تین جبکہ ڈی آئی جی رینک کی چار پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ اسی طرح ایس پی کے رینک کی 45اور ڈی ایس پی کی 43آسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس پی افسران کو پنجاب میں بھیجے تاکہ پولیس میں خالی ان آسامیوں کو پُر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :