پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاو نٹس کمیٹی کو فعال بنانے کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
پیر 9 مئی 2016 16:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاو نٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کے وکیل شیرا زذکاء نے موقف اپنایا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا جس کی وجہ سے پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔
شیزار ذکاء ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں دو سو ارب روپے کی خود برد کا خدشہ ہے۔دوران سماعت آڈیٹر جنرل کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی حکومتوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کے وکلا ء نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت23 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.