معاشرے میں حقیقی تبدیلی صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی لائی جاسکتی ہے،محمد عاطف
پیر 9 مئی 2016 16:33
پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی لائی جاسکتی ہے اس لئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے تعلیم کو میگا پراجیکٹ کے طور پر لیا ہے اور اس کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک صوبے کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کیا جاتا حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ایبٹ آباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے سکول انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنی توجہ معیار تعلیم پر مرکوز کریں اور والدین کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فیسیں حقیقت پسندانہ رکھیں تاکہ سکول میں زیر تعلیم بچے اپنا تعلیم جاری رکھ سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے انتظامیہ سے مزید کہا کہ وہ حکومتی امداد پر انحصار نہ کریں بلکہ اپنے غیر ضروری اخراجات کو کم ترین سطح پر لائیں تاکہ انہیں سکول کا نظم و نسق چلانے میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عاطف خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں بہتر اور روشن مستقبل دینے کے لئے سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھر پور سرپرستی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں معیاری تعلیم کے بغیر آگے بڑھنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اس لئے صوبائی حکومت نے اپنی پوری توجہ سرکاری سکولوں کی بہتری پر مرکوز کی ہے، ا نہیں ہر لحاظ سے بچوں کے لئے پرکشش بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ نئے سکولوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ یکساں انفراسٹرکچر بنایا جارہاہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.