صوبائی حکومت میرٹ اورشفافیت کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، محمودخان

پیر 9 مئی 2016 16:33

پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواکے وزیرکھیل ،ثقافت ،میوزیم اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ اورشفافیت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتربنارہی ہے تاکہ عوام کو بہترخدمات کی فراہمی بھر پوراندازمیں ممکن ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے پشاورمیں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد کی قیادت محمد زیب خان نے کی ۔محمود خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کا مستقبل سنوارنے کے لئے مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم کے لئے مختص کی ہے کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح سمجھنے والی قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں کامعیار بہتر بنانے اور دورجدید کے مطابق تمام سہولیات کے فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائی رہی ہے ۔

اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر محمود خان نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائزہ تمام درپیش مشکلات کا فوری طورپر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنے جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :