خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کاآغاز کیا ہو گیا ہے،محکمہ خوراک خیبرپختونخوا

پیر 9 مئی 2016 16:32

پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ نے موجودہ فصل حریف کے دوران کاشتکاروں خصوصاً ان مقامی کاشتکاروں جن کو محکمہ زراعت نے بوائی کے وقت مفت تخم فراہم کیاتھا سے گندم کی خریداری کاانتظام کیاہے اس مقصد کے لئے پورے صوبے بشمول پشاور، اضاخیل، نوشہرہ، صوابی چارسدہ، مردان، ہری پور، حویلیاں ،مانسہرہ، سرائے نورنگ(لکی مروت)،کوہاٹ، ہنگو،کرک، بٹگرام، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، دیرلوئیر،دیراپر،سوات اورملاکنڈ میں خریداری سنٹر تشکیل دیئے گئے ہیں جہاں فوری طورپرخریداری شروع کی جائے گی۔

لہٰذا محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ کاعملہ مندرجہ بالا خریداری مراکز پر تمام دن بشمول ہفتہ واتوار موجود رہے گا اورکاشتکاروں سے جواپنی گندم برائے فروخت پیش کرینگے خریدے گا۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ حکومت نے ایک کاشتکاریا سپلائیر کے لئے زیادہ سے زیادہ100 ٹن گندم فراہم کرنے کی حد مقرر کی ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ تمام کاشتکاروں سے توقع رکھتاہے کہ ا ن مراکز پر صاف ستھری اور معیاری گندم برائے خریداری پیش کریں گے۔

گندم کے معیار کی تصدیق پر چیز کمیٹی کرے گی۔ گندم معیاری پائے جانے کی صورت میں اس کی ادائیگی بحساب 1300/- روپے فی 40 کلوگرام یا32500/- روپے فی ٹن متعلقہ بینکوں کے ذریعے کی جائیگی۔ مزید برآں کاشتکار کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یانظامت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حاجی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر سمیت ان نمبروں پر۔

نظامت محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ پشاور۔091-9239421 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک پشاورڈویژن۔091-2322354 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک مردان ڈویژن۔0937-9230028 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ملاکنڈڈویژن۔0946-9240316 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرخوراک بنوں ڈویژن۔0928-9270043 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ہزارہ ڈویژن۔ 0992-9310296 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرخوراک کوہاٹ ڈویژن۔0922-9260234 اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :