گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کے بعد یوریا کی قیمت میں 60 روپے فی بوری کمی

پیر 9 مئی 2016 16:32

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) کھاد بنانے والی کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کے بعد فی بوری یوریا کی قیمت میں 60 روپے کی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

فرٹیلائزر انڈسٹریز کے ذرائع کے مطابق گیس ٹیرف میں کمی کے نتیجے میں یوریا کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے اور فی بوری یوریا کی قیمت 1850سے کم ہو کر 1790روپے پر پہنچ چکی ہے، ماہرین کے مطابق ان قیمتوں میں آئندہ مزید کمی کا امکان ہے کیونکہ ملک میں یوریا کے کافی ذخائر موجود ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں کو ہو گا اور وہ کاٹن، چاول اور گنے کی فصل کے لئے کم قیمتوں پر یوریا خرید سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :