سی ٹی او کامختلف علاقوں کا دورہ ،غیر حاضر2وارڈنز نوکری سے برطرف،2معطل ،5شوکاز6کو نقد انعام

پیر 9 مئی 2016 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے شادمان،ڈیفنس،مین مارکیٹ،وحدت روڈ،نیاز بیگ،ماڈل ٹاؤن اورٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔انہوں نے بغیر اطلاع طویل غیر حاضرہونے والے 2وارڈنز کو نوکری سے برطرف کردیا،ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر 2وارڈنز کو معطل ،5کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ اچھی ڈیوٹی کرنے ، شہریوں کی بروقت مدد کرنے پر6وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے شادمان،ڈیفنس،مین مارکیٹ،وحدت روڈ،نیاز بیگ،ماڈل ٹاؤن اورٹاؤن شپ کا وزٹ کیا۔

انہوں نے طویل غیر حاضری کی بناء پر ٹریفک وارڈنز اظہر اور شکیل کو نوکری سے برخاست کردیا، فرائض میں غفلت کوتاہی کے مرتکب ٹریفک سیکٹر شادمان کے شاہداور ماڈل ٹاؤن کے وارڈن کاشف کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ،ٹریفک وارڈنز عرفان ،عبدالقادر،ذیشان ،ریاض اور تبسم کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ محنت ،لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پر6وارڈنز کو ایک ایک ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلا ن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔