لاہور ‘ایف بی آر کا ایس اینڈ جی اے ڈی کی ایڈیشنل سیکرٹری کرن خورشید کو نوٹس

پیر 9 مئی 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پرمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کرن خورشید کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ایس اینڈ جی اے ڈی کی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ،سابق ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید کونوٹس بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کرن خورشید نے ایف بی آر کو 2013ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرایا نہ ہی اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو اکبر میو نے ایڈیشنل سیکرٹری کرن خورشید کو نوٹس بھیج کراثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :