لاہور ہائی کورٹ نے اسلامی تعلیمات کے منافی حرام گوشت کی برآمدات کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

پیر 9 مئی 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء لاہور ہائیکورٹ نے اسلامی تعلیمات کے منافی حرام گوشت کی برآمدات کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری کامرس، وفاقی سیکرٹری قانون سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے حرام گوشت کی برآمدات سے متعلق شہری شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت آرٹیکل دو سو ستائیس کے تحت اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی اقدام نہیں کرسکتی، تاہم پابندی کے باوجود دو ماہ میں ساٹھ کروڑ سے زائد مالیت کا حرام گوشت بیرون ملک بھجوایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گدھے سمیت حرام جانوروں کا گوشت برآمد کیا جانا آرٹیکل چار اور پچیس کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حرام گوشت بیرون ملک برآمد کرنے اور نئے لائسنس کے اجرا سے حکومت کو روکا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی سیکرٹری کامرس، وفاقی سیکرٹری قانون سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :