نیب کا ڈی ایچ اے اسکینڈل کے ملزم کامران کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، پاسپورٹ کی منسوخی اور اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے وزارت داخلہ اور سٹیٹ بینک کو خط

پیر 9 مئی 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی ایچ اے اسلام آباد اسکینڈل کے ملزم کامران کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، پاسپورٹ کی منسوخی اور اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے وزارت داخلہ اور سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈی ایچ اے اسلام آباد اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اس حوالے سے پیر کو نیب کی طرف سے ملزم کامران کامران کیانی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا ہے جس میں کامران کیانی کی والدہ ، بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

دوسری طرف کامران کیانی کو بلیک لسٹ کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو بھی خط بھیج دیا گیا ہے۔ نیب نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ڈی ایچ اے اسلام آباد اسکینڈل کے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ایچ اے اراضی کیس میں دو سابق فوجی افسران سمیت تین گرفتار ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :