صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت اچانک ناسازہونے پر اے ایف آئی سی ہسپتال سے چیک اپ کرایا گیا

پیر 9 مئی 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت اچانک ناسازہونے پر اے ایف آئی سی ہسپتال سے چیک اپ کرایا گیا، ترجمان ایوان صدرنے کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت اب بہتر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ان کے دل کی دھڑکن کے ٹیسٹ لینے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دے دی ہے جبکہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ دوسری طرف ترجمان ایوان صدر نے کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت اب بہتر ہے، ان کو معمول کے چیک اپ کیلئے اے ایف آئی سی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :