سکھر،پاک سرزمین پارٹی رہنما سیدمصطفی کمال پرحملہ کرنے والے مشتعل افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 9 مئی 2016 15:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی رہنما سیدمصطفی کمال پرحملہ کرنے والے مشتعل افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر8 نامزد اور 105 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔سکھر میں بندر روڈ پر دفتر کے افتتاح کے دوران پاک سرزمین اور ایم کیو ایم کے کارکناں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ہنگامہ آرائی میں مصطفی کمال کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے تھے جبکہ خواتین کی جانب سے انڈے، ٹماٹر اور پتھروں کا آزادانہ استعمال بھی کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس موبائل اور کئی دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

تھانہ اے سیکشن میں مصطفی کمال کے قافلے پرحملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں 8 نامزد اور 150 سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ پتھراؤ اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :