لیاری گینگ وار ملزم یاسین عرف ماما گڈی کے دوران تفتیش اہم انکشافات

پیر 9 مئی 2016 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) لیاری گینگ وار ملزم یاسین عرف ماما گڈی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملیر سٹی پولیس کے ہاتھوں آسو گوٹھ سے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وا ر کے کما نڈر یاسین عرف ماما گڈی نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2011 میں دستی بم سے حملہ کر کے فرمان نامی پولیس اہلکار کو قتل کیاجبکہ کورٹ پولیس اہلکار شمیم کو فائرنگ کر کے موت کی ابدی نیند سلایا۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں مزید بتایا ہے کہ اس نے ملیر کے علاقے میں بھتہ دینے سے انکار پر دو دوستوں باسط اور بلاول کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بھتہ کی ہی عدم ادائیگی پر عبدالر شید نامی تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا۔تفتیشی پولیس کا مزید کہنا تھاکہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ گزشتہ سات سال سے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کے لیئے کام کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :