کراچی،مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع رہا ئشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم مہندی کے کارخانے میں آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر

پیر 9 مئی 2016 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 خواجہ غریب نواز مارکیٹ مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع رہا ئشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم مہندی کی کون تیار کرنے والے کار خانے میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلے با لائی منزلوں پر واقع گھروں تک پہنچ گئے، جس کے باعث چیخ و پکار مچ گئی اور با لائی منزلوں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم کارخانے میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کارخانے میں موجود 2موٹر سائیکلیں بھی جل کر مکمل طور تباہ ہو گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جسے بروقت کارروائی کرکے بجھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :