سید عثمان شاہ کو ڈی ایف اے سینٹرل کا قائمقام صدر منتخب ہونے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد

پیر 9 مئی 2016 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)ڈی ایف اے کراچی ایسٹ کے سرپرست اعلیٰ اور گروپ لیڈر سید عثمان شاہ کو ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کابھاری اکثریت سے قائمقام صدر منتخب ہونے پر ڈی ایف اے ایسٹ کے صدر سید خالد احمد، ایم پی اے، سیکریٹری کیپٹن عبیدالله، نائب صدور خالد تنولی، قیوم لاسی، محمد حسین وارثی، صدیق گبول ، رکن سندھ کونسل عبدالعزیزکے علاوہ ضمیر الالسلام ،اجمل خٹک، جلال الدین، عمران قریشی، سلیم عارف، رمضان پیرجی، سید نجم الحسن، مشتاق احمد، ابو الحسن، محمد اسلام، محمد ایوب ، محمد الیاس، پرویز تنولی، حاجی سلیم، زاہد بلوچ،سندھ فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعید خان، ڈی ایف آر اے ویسٹ کے چیئرمین چوہدری اسرار، ڈی ایف اے ساوٴتھ کے سیکریٹری حاجی اقبال خان، اورنگی ٹاوٴن کے سابق کوارڈنیٹر ذاکر خان، کراچی یونائیٹڈفاوٴنڈیشن کے ہیڈ کوچ ارشد جمال، سابق قومی کپتان علی نواز، نیشنل کوچ حسن بلوچ، طارق لطفی،کراچی یونائیٹڈ کے طحہ علی زئی، عمران علی، نائب صدر سینٹرل عقیل تعظیم نقوی،امتیاز بلوچ، نیشنل ریفری عدنان خان، کوارڈنیٹر ریفریز سینٹرل سلیم موسیٰ ودیگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سید عثمان شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی فٹبال کو نہ صرف عروج حاصل ہوگا بلکہ یہاں گروہی سیاست کا خاتمہ اور باہمی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔