سندھ ہائی کورٹ ،لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیے نوٹس جاری

پیر 9 مئی 2016 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں 140سے زائد لاپتہ افراد کے حوالے درخواستوں کی سماعت پیرکو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لاپتہ حسین زیدی سے متعلق درخواست پر عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیئے ۔

دوران سماعت عدالت نے کہاکہ درخواست گزار پریشان ہیں لیکن ان کے پیاروں کی بازیابی کے لیئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے جارہے ہیں۔ پولیس افسران کے ا پنے بچے غائب ہوتے تو یہ اپنے بچوں کے لیئے تڑپ رہے ہوتے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں۔عدالت نے55 نئی درخواستوں پر ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیئے نوٹس جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :