تجارتی ،کرنٹ خسارہ سمیت مختلف بجٹ خساروں پر قابو پانا خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

پیر 9 مئی 2016 15:02

لاوہر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ9ماہ میں تجارتی ،کرنٹ خسارہ سمیت مختلف بجٹ خساروں پر قابو پانا خوش آئند ہے ،جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ2015-16کے دوران تجارتی ،کرنٹ اکاؤنٹس سمیت دیگر مختلف بجٹ خساروں پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران حکومتی خزانے میں 18.1ارب ڈالر کی وصولیاں ہوئیں اور حکومت کو مختلف ادائیگوں کے بعد تقریباً1.4ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ ملکی معیشت استحکا م پذیر ہے اور حکومتی خزانے میں وصولیوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مختلف قرضوں کی واجب الادا اقساط کی ادائیگی کے بعد بھی حکومت کو 1.4ڈالر کی بچت ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے انہوں نے کہا کہ جب کبھی ملکی معیشت کو استحکام ملتا ہے تو کبھی دھرنے اور کبھی پانامہ لیکس جیسے معاملات سامنے لاک اسے متاثر کیا جاتا ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدان بردباری کا مظاہرہ کریں اور اپنے سیاسی معاملات مذاکرات کی میز پر طے کریں تاکہ ملکی معیشت متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :