سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کا اجلاس کل ہو گا

پیر 9 مئی 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کا اجلاس کل منگل کو ہو گا جس میں میں ٹیکس ریفارمز کمیشن کی جانب سے مختلف ٹیکسوں کو متناسب بنانے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انتظامی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ ٹیکسوں، کسٹمز ٹیرف اور ایف بی آر کی خودمختاری و انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں بین الاقوامی سرحدوں پر افراد اور اشیاء کی غیرقانونی نقل و حمل کو روکنے کے لئے بارڈر فورس کی تشکیل کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ایف بی آر قائمہ کمیٹی کو آف شور کمپنیوں سے متعلق اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا

متعلقہ عنوان :