سرسیدتھانے کی حدود میں فائرنگ خا تو ن ز خمی

پیر 9 مئی 2016 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) سرسیدتھانے کی حدودنارتھ کراچی سیکٹر 11-Bمیں مکان نمبرR-228میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 55سالہ شاہد زوجہ عثمان زخی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پاک کالونی کے علاقے پرانے گولیمار میں رہزنوں کی فائرنگ سے 24سالہ شہزاد ولد محمد شریف زخمی ہوگیا،جس کوطبی امداد کیلئے سول اسپتال پہنچایاگیا ادھرفرید کالونی بلدیہ ٹریننگ سینٹرکے قریب حادثاتی طورپرپستول سے گولی چلنے سے رینجرز اہلکار محمدحفیظ زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :