خیرپور،غیرمعیاری مشروبات کی فروخت ضلع بھرمیں گیسٹروکی وبا پھیل گئی

پیر 9 مئی 2016 14:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) خیرپورمیں شدیدگرمی اورسڑے گلے پھل اورغیرمعیاری مشروبات کے فروخت کے باعث ضلع بھرمیں گیسٹروکی وباتیزی سے پھیل جانے کے باعث سٹی اسپتال خیرپور میں خواتین اوربچوں کی تعداد میں اضافہ بیڈکم پڑگئے اضافہ تیزی سے ہورہا ہے ،تفصیل کے مطابق خیرپورمیں شدیدگرمی اورگلے سڑے پھل کی فروخت اورغیرمعیاری کھلے مشروبات اورکھلی آئسکریم کی فروخت کے باعث ضلع بھرمیں گیسٹروکی وباتیزی سے بڑھ رہی ہے سٹی اسپتال خیرپور سول اسپتال خیرپور اورتعلقہ کے دیگر اسپتالوں میں بچوں اورخواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے سٹی اسپتال خیرپور میں بھی گیسٹروسے متاثرہ بچوں اورخواتین کی تعداد بڑھ جانے کے باعث بیڈکم ہونے کی وجہ سے دیگراسپتالوں کے کمروں میں بھی بیڈ ڈال کرمریضوں کوداخل کیاجارہا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق ایسے مریضوں کوفوری طورپر ڈرپ لگاکرادویات فراہم کی جارہی ہیں اوراسپتال میں کسی قسم کی ادویات کی کمی نہیں ہے ڈاکٹروں نے ہدایت کی کہ بچوں کودھوپ سے بچائیں انہیں خراب پھلوں اورغیرمعیاری کھلے مشروبات اورگلیوں میں فروخت کی جانے والی غیرمعیاری آئسکریموں قلفیوں سے دوررکھا جائے مردحضرات اورخواتین بھی گرمی سے اوردھوپ سے اپنے آپ کومحفوظ رکھیں