امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو سزائے موت ، لائیرز کیمونٹی سراپا احتجاج

پیر 9 مئی 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) پاکستان سے محبت کے جرم میں مطیع الرحمن نظامی امیر جماعت اسلامی ، بنگلہ دیش کو سزائے موت سنائے جانے پر حکومت بنگلہ دیش اور سپریم کورٹ آف بنگلہ دیش کے خلاف لائیرز کیمونٹی سراپا احتجاج ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامک لائیرز موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 10-05-2016 بروز منگل بوقت 10:30بجے دن لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ پر وکلاء صاحبان پر امن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔