لاہور ہائیکورٹ ،پبلک اکاو نٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

پیر 9 مئی 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کا پبلک اکاو نٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل نے شیرا زذکاء نے عدالت کوبتایا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا جس کی وجہ سے پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔

شیزار ذکاء ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں دو سو ارب روپے کی خود برد کا خدشہ ہے. آڈیٹر جنرل کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی حکومتوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے.۔وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نیکیس کی مزید سماعت تئیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

متعلقہ عنوان :