وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرزکے اختیارات میں 77دن کی توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

پیر 9 مئی 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں 77دن کی توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں 77دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع 4 مئی 2016ء سے کی گئی ہے جو 19جولائی 2016کو ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 3 مئی کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔

متعلقہ عنوان :