جدہ: وزارتِ ہاوسنگ نے شخص کو غلطی سے غیر شادی شدہ افراد کی لسٹ میں شامل کر دیا

پیر 9 مئی 2016 14:01

جدہ: وزارتِ ہاوسنگ نے شخص کو غلطی سے غیر شادی شدہ افراد کی لسٹ میں شامل ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : سعودی وزارتِ ہاوسنگ نے شادی شدہ سعودی شہری کو غلطی سے غیر شادی شدہ افراد کی لسٹ میں شامل کر دیا ۔ جس کی وجہ سے مذکورہ شہر ی پچھلے پانچ سال سے اپنا گھر حاصل نہیں کر سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شہری نے وزارتِ ہاوسنگ کی ویب پورٹل ”ایسکان“ کو استعمال کرتے ہوئے ، گھر کے حصو ل کے لیئے اپنی ساری تفصیلات درج کیں لیکن اسے کچھ دن بعد موبائل پر پیغام ملا کے آ پ غیر شادی شدہ ہو اسلیئے آپ کو گھر کے لیئے کوئی مدد نہیں مل سکتی ۔

لیکن جب وزارت ِ ہاوسنگ کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے موبائل پیغام کے ذریعے اس کو بتایا کے آ پ کی اس غلطی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔ جو کہ ابھی تک نہیں ہو سکی. وزارتِ ہاوسنگ کے ترجمان کے مطابق تقریباََ 100,000افراد کے داخل کیئگے ڈیٹا میں کی گئی غلطیوں کو جلد ٹھیک کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :