وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں دور دور تک نہیں، پرویز رشید
، اپوزیشن سیاسی انتقام اور شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے، عمران خان جس لہجے میں ہم سے سوال کرتے ہیں اسی طرح اپنے رفقاء سے بھی پوچھیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپانامہ لیکس کے دوسرے انکشافات پر رد عمل
پیر 9 مئی 2016 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں دور دور تک نہیں ہے، اپوزیشن سیاسی انتقام اور شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے، عمران خان جس لہجے میں ہم سے سوال کرتے ہیں اسی طرح اپنے رفقاء سے بھی پوچھیں۔
(جاری ہے)
پیر کو پانامہ لیکس کے دوسرے انکشافات پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا مقدمہ پہلے دن سے ہی جھوٹے الزامات پر بنایا گیا، وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں دور دور تک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے، اپوزیشن سیاسی انتقام اور 2013 کے الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، عمران خان جس لہجے میں ہم سے سوال کرتے تھے اسی طرح اپنے رفقاء سے بھی پوچھیں، امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف دوسرے بھی اپنے اعمال کا حساب قوم کے سامنے پیش کریں گےمزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.