پاکستان سے محبت کاجرم،جماعت اسلامی کے مطیع الرحمان کی پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل

پیر 9 مئی 2016 13:52

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمان کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کے مقام کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے محبت کے جرم میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کیامیرمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ مولانا مطیع الرحمان کو کسی بھی وقت تختہ دار پر لے جایا جاسکتا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کی جگہ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ مولانا مطیع الرحمان کو کشمیرپور جیل سے ڈھاکا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :