پاناما میں ہمارا کبھی سفارتی مشن نہیں رہا ‘طارق فاطمی

پیر 9 مئی 2016 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاناما میں ہمارا کبھی سفارتی مشن نہیں رہانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان میں بھی پاناما کا کوئی سفارتی مشن نہیں،پاکستان میکسیکو سے پاناما کے معاملات دیکھتا ہے ‘جب بھی ملک میں استحکام ہوتا ہے ایسے واقعات ہو جاتے ہیں، بچوں کے نام آنے پر شورشرابا کرنے سے ملک کا فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے احکامات پر ایمانداری سے عمل کریں گے، دفتر خارجہ ہروہ کام کرے گا جو قانونی اور ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :