راولپنڈی ‘نامعلوم افراد کی خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ ‘خواجہ سرا جاں بحق ‘دوسرا زخمی

پیر 9 مئی 2016 13:30

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) روالپنڈی کے علاقے امام باڑہ چوک کے قریب خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی شخص کی شناخت ہو گئی کیونکہ فائرنگ کے وقت ملزم کی تصاویر کھینچ لی گئیں تھیں جس کی بنا پر جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :