شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پرتحریک التواء کار جمع کرادی

پیر 9 مئی 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک التوائیکار جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق پاناما لیکس کی دوسری قسط نے پاناما سکینڈل مزید اہمیت کا حامل ہو گیا ‘پاناما لیکس میں اہم سیاسی شخصیا ت اور ان کے دوستو ں کے نام سامنے آنے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہاگیا کہ پاناما لیکس میں مزید 400افراد کے نام آئے ہیں یہ اہم قومی معاملہ ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے،خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔

علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت بچانی ہے تو پاناما لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے ۔انہوں نے کہا پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں،بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔