بلوچستان میں نیب کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ‘ سابق چیئر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی بھی گرفتار

پیر 9 مئی 2016 13:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) بلوچستان میں نیب کی کارروائیوں میں تیزی آگئی،سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو بھی گرفتا ر کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے بلوچستان میں اپنی کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا ہے۔مگسی پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کروڑوں روپے لے کر من پسند افراد کو ملازمتوں سے نوازا۔

اوردوران سروس مختلف مدات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔رپورٹ کے مطابق گرفتاریوں سے متعلق گرفتاری کے کئی گھنٹوں بعد بتایا گیاہے نجی ٹی وی کے مطابق امکان ہے کہ کئی مزید افراد زیرحراست ہیں جن کے بارے میں وقت گزرنے کے بعد ہی بتایا جا ئے گاجبکہ نیب کی کارروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مزید کئی اراد کو حراست میں لئے جانے کا امکان ہے ‘خیال رہے کہ نیب بلوچستان نے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسنی کے گھر پر چھاپہ مار کر 63کروڑ روپے،15ہزار پاؤنڈ ،ہزاروں ڈالرز اور 4کلو سونا برآمد کر کے انہیں گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں مشتاق نے اعتراف کیا کہ یہ رقم کرپشن سے حاصل کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ‘ انہوں نے من پسند افراد کو محکمے میں بھرتی کیا۔

متعلقہ عنوان :