ٹیوٹا نے 17شہروں میں 6ماہ دورانیہ کے فری سولر ٹریننگ کورس کا آغاز کر دیا‘ عرفان قیصر شیخ
پیر 9 مئی 2016 13:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے 17شہروں میں 6ماہ دورانیہ کے فری سولر ٹریننگ کورس کا آغاز کر دیا،3000افراد ایک سال کے دوران سولر فوٹو وولٹیک سسٹم برائے پاور جنریشن کورس میں ٹریننگ حاصل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولر ٹیکنالوجی کے تربیتی کورس کے بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی میں موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ یہ کورس ٹیوٹا اداروں لاہور ، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، ٹیکسلا، چکوال، سرگودھا، اٹک، بہاولپور ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولنگر، خانیوال اور مظفر گڑھ میں شروع کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس کورس میں داخلہ لینے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
اس کورس میں میٹرک یا مڈل بمع الیکٹریشن کورس داخلہ لینے کے اہل ہیں۔ اس کورس میں 16تا 25سال عمر کے نوجوان داخلہ لینے کے اہل ہیں۔یہ کورس اگلے مرحلے میں مزید شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہاکہ تربیت حاصل کرنے والے سولر ٹیکنالوجی کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔ٹیوٹا نے یہ پراجیکٹ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شروع کیا گیا ہے تاکہ اس کورس کے ذریعے شمسی توانائی کو صوبہ بھر میں فروغ دینے کیلئے ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.