علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال مکمل ،کارکنوں نے بحفاظت بازیابی کیلئے دعائیں مانگیں

ملتان شہر میں علی حیدر گیلانی کی عدم بازیابی کے خلاف حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا

پیر 9 مئی 2016 13:27

ملتان/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو آج سے تین سال پہلے 9 مئی 2013 کو عام انتخابات کی مہم کے دوران چوک کمہارانوالا کے قریب خرم ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا ء کر لیا تھا جب وہ پارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے ۔

تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود علی حیدر گیلانی کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جبکہ اس موقع پر حکومت سے بھی اس سلسلہ میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ علی حیدر گیلانی کو بازیاب نہ کرائے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملتان میں احتجاج بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :