پانامہ لیکس میں سامنے آنے والی میری والدہ کی آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ شرمین عبید چنائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 13:21

پانامہ لیکس میں سامنے آنے والی میری والدہ کی آف شور کمپنیاں قانونی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے پانامہ لیکس کی دوسری قسط پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں سامنے آنے والی میری والدہ کی آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی سی آئی جے اور ان کی قابل تعریف کوششوں کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

شرمین عبید کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں میرا نام کہیں نہیں ہے ، اس سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں پانامہ پیپرز میں سامنے آنے والی کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں ہوں۔ واضح رہے کہ پانامہ پیپرز کی دوسری قسط میں شرمین عبید چنائے کی والدہ کا نام بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کی والدہ تین آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :