ریاض:سعودی ایئر کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

پیر 9 مئی 2016 13:19

ریاض:سعودی ایئر کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : سعودی ایئر لائنز کا ایک طیارہ اندرون ملک کی پرواز کے دوران حائل کے علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے با ل بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ طیارہ دوران پرواز جب سعودی عرب کے علاقے حائل سے گزر رہا تھا تو اس وقت شدید گہرے بادلوں میں سے گزرتے ہوئے آسمانی بجلی کی زد میں آگیا ،لیکن ممکنہ طور پر کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو ایک سعودی شہری نے بنا کر یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کر دی۔ جس کو متعدد افراد دیکھ چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :