لٹل گرومرز سکول ترناب فارم میں مدرزڈے کی تقریب

پیر 9 مئی 2016 13:17

پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء)مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس بات کا اظہار لٹل گرومرز سکول ترناب فارم کے بچوں نے منفرد انداز میں پیش کیا‘ طلباء وطالبات نے اپنی ماؤں کیلئے خوبصورت کارڈ بناکر اپنی ماؤں سے محبت کااظہار کیا‘ طلباء وطالبات نے ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا جس میں بچوں نے خوبصورت اندازمیں ٹیبلو پیش کیے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل واجد علی نے طلباء وطالبات اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے مزید کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور تحقیقی سرگرمیوں حصہ لینا وقت کا تقاضا ہے‘ لہٰذا ہمیں بچوں کیلئے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہیے جہاں بچے بلاکسی ڈر وخوف کے آگے بڑھیں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں۔