امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر ز پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کریں،پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، جلیل عباس جیلانی

پیر 9 مئی 2016 13:13

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکا میں مقیم پاسکتانی ڈاکٹروں سے کہاہے کہ وہ مادر وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر ز پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔

انہوں نے تقریب کے شرکاء کو حکومت پاکستان کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان خاص طور پر یہاں سماجی ، اقتصادی اور سیاسی سرگرمیوں مٰں موٴثر شمولیت اختیار کریں ۔ امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ اس سلسلہ میں ان سے بھرپور تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیاکہا امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم سی پی اے سی کے تیسرے سالانہ کنونشن کی میزبانی پاکستانی سفارتخانہ کرے گا۔

نیویارک ، شکاگو ، لاس اینجلس اور پیوٹن میں بھی ایسی ہی تقاریب کاانعقاد کیاجائیگا۔بعد ازاں ٹاؤن ہال میں ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف موٴثر کاروائیوں کے نتیہجہ میں پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی جبکہ چین پاکستسان اقتصادی راہداری منصوبے سے اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ تقریب سے اپنا کے صدر ناصر قریشی نے بھی خطاب کیا۔