ہری پور،بانڈی سیڑاں میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے گرلز ہائی سکول کا افتتاح

پیر 9 مئی 2016 13:09

ہری پور۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 51- میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، حلقہ میں تعلیمی اداروں کے جال کی وجہ سے طلباء و طالبات اپنے گھروں کی دہلیز پر ہی تعلیم حاصل کر سکیں گے، ہم نے جھوٹے وعدے نہیں عملی کام کئے ہیں، حلقہ کی عوام کی محبت ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔

وہ بانڈی سیڑاں میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہو نے والے گرلز ہائی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ محمد مشتاق، سجاد احمد اعوان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ اے ڈی او پی اینڈ ڈی حافظ سرفراز خان بھی موجود تھے۔ گوہر نواز خان نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حلقہ پی کے 51 میں سکولوں، کالجز، سڑکوں، پینے کی صاف پانی کی سکیموں، گلیوں کی پختگی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور ہر شخص اپنے کاموں کیلئے رابطہ کر سکتا ہے، حلقہ کی ہر یونین کونسل کے گاؤں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے سپاسنامہ میں پیش کئے جانے والے تمام مطالبات پورے کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :