تھانہ گولڑہ اور رمنا کی حدود میں سرچ آپریشن ، 7 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

پیر 9 مئی 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا کی حدود میں سرچ آپریشن ، 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا اور تھانہ گولڑہ کی حدود میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں سرچ آپریشن کے دوران 120 گھروں کی تلاشی لی گئی سیکورٹی اداروں نے پنڈ سنگرال اور مہرآ باد پر سے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کی اجس میں 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا جس میں بیشتر ملکی اور غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :