اسلام آباد ،شہری کی شکایت پر پولیس کانسٹیبل گرفتار

پیر 9 مئی 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) شہری کی شکایت پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کروا دیا ۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل سلطان محمود پر شہری عثمان محمود سے 20 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے شہری سے رشوت طلب کرنے کے جرم میں تھانہ سبزی منڈی میں تعینات کانسٹیبل سلطان محمود کو گرفتار کروا دیا ہے کانسٹیبل نے عثمان محمود نامی شہری سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جبکہ رشوت نہ دینے کی صورت میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی بھی دی تھی شہری عثمان محمود نے آئی جی اسلام آباد کو کانسٹیبل سلطان محمود کی جانب سے ملنے والی دھمکی اور رشوت طلب کرنے کی شکایت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد طارق یاسین نے کانسٹیبل سلطان محمود کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا کانسٹیبل سلطان محمود کو آئی جی کے حکم پر حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :