دبئی:مختصر عرصے کیلیئے کرائے پر اپارٹمنٹ دینے پر ،100,000درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے

پیر 9 مئی 2016 11:52

دبئی:مختصر عرصے کیلیئے کرائے پر اپارٹمنٹ دینے پر ،100,000درہم تک جرمانہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : دبئی ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے مطابق کو ئی بھی اپارٹمنٹ مالک اپنے اپارٹمنٹ کو مختصر عرصے کے لیئے کرائے یا لیز پر نہیں دے سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں متعدد افراد جن کے نا م اپار ٹمنٹ ہوتے ہیں ، وہ کسی خاص موقع پر اپنا اپارٹمنٹ مختصر عرصے کے لیئے لیز پر دے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ٹورزم کے شعبے کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے 2013 میں ایک قانون بنایا گیا جس کی شِق (41)۔2013 کے مطابق اگر کوئی اپارٹمنٹ مالک ایسا کرتا ہو ا پایا گیا تو اس کو ایک لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہو سکتاہے۔اگر اس نے ایک ہی سال میں ایسی غلطی دو بار کی ہو گی۔لیکن پہلی دفعہ پکڑے جانے پر کم از کم 200درہم اور زیادہ سے زیادہ 20,000درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :