پانامہ لیکس ، لا ہو ر ہا ئی کو رٹ نے نواز شریف کیخلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی

پیر 9 مئی 2016 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران درخواست گزار وکیل نے بتایا کیا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے فیملی ممبران کے نام سامنے آئیں ہیں اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے اس کے بارے میں زیر سماعت درخواست پر کارروائی کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ درخواست پر وفا قی حکومتکو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور حکومتی موقف آنے کے بعد اس بات کا جائزہ لیا جائے گا آیا پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے یا نہیں۔