گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے خاوند احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حمیرا ارشد نے خلع کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں حمیرا ارشد نے موقف اختیار کیا کہ احمد بٹ کے ساتھ مزید گزارا ممکن نہیں ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ناراضی ہوئی لیکن بیٹے کے لیے صلح کر لی مگر اب احمد بٹ کے ساتھ مزید گزارا ہرگز ممکن نہیں ہے، لہٰذا خلع دلایا جائے۔
عدالت نے حمیرا ارشد کی درخواست پر 10 مئی کو ان کے خاوند احمد بٹ کو طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حمیرا ارشد کے اپنے خاوند کے ساتھ متعدد مرتبہ تنازعات ہوئے جس کے باعث میاں بیوی کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے ، حمیرا ارشد نے اس سے قبل بھی اپنے خاوند سے طلاق کے لیے عدالت میں دعویٰ بھی دائر کیا لیکن سماعت سے قبل ہی میاں بیوی میں صلح ہو گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.