لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیےدائر درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل دینے سے متعلق دائر پٹیشن مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 مئی 2016 11:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزارگوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے بتایا کیا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کا بھی سامنے آیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست زیر سماعت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے ۔پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا انام آنے سے ملک کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعیماد کو ٹھیس پہنچا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرارت دیتے ہوئے مسترد کر دی۔