وزیر اعظم کی زیر صدارت کوئی اعلی سطح کا اجلاس نہیں ہو رہا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئی اجلاس نہیں ہو رہا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئی اعلیٰ سطح کا اجلاس نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا جس میں پانامہ لیکس کی انکوائری کمیشن کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آرز سے متعلق تبادلہ خیال کیاجا رہا تھا تاہم ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔