بلوچستان ایک مرتبہ پھر نیب کے نشانے پر، پبلک سروس کمیشن کے سابق چئیر مین اشرف مگسی سمیت دو ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:18

بلوچستان ایک مرتبہ پھر نیب کے نشانے پر، پبلک سروس کمیشن کے سابق چئیر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : نیب نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کے سابق چئیر مین اشرف مگسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اشرف مگسی پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے۔ اشرف مگسی کے ساتھ پبلک سروس کمیشن کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹرز میں عبد الوحید اور نیاز کاکڑ شامل ہیں۔ دونوں افسران کو سابق چئیرمین کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں نیب کی جانب سے بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :