پنجاب ،فاٹا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خواشگوار

پیر 9 مئی 2016 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) پنجاب ،فاٹا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ، سب سے زیادہ بارش پاراچنار 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سبی 47، رحیم یار خان، کوٹ ادو، نورپورتھل 46، سکھر، جیکب آباد، نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈسے سورج آگ برستاتا رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ٓائندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم سرگودھا،ژوب ڈویژن اور فاٹا میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار 30، سرگودھا 02، ڑوب01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی 47، رحیم یار خان، کوٹ ادو، نورپورتھل 46، سکھر، جیکب آباد، نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔