بنوں، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

پیر 9 مئی 2016 11:11

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) بنوں میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کوقتل کردیا گیا۔علاقے نارے پل میں علی الصبح جب دونوں گروپ آمنے سامنے ہوئے تو ایک دوسرے پر فائر کھول دیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین سگے بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے گروپ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں اور زخمی شخص کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹرہسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان دکانوں کا تنازع چلا آرہا تھا۔

متعلقہ عنوان :